پاک افغان تجارتی تعلقات کی بحالی، چین تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں

0
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نےبیجنگ میں معمول کی میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ چین دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات دیکھنا چاہتا ہے اور ان کی اقتصادی ترقی کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کےخواہاں ہیں۔چینی ترجمان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ گوادر کی بندرگاہ اور سی پیک کے دوسرے منصوبے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم اس سلسلے میں پاکستان اور افغانستان دونوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان نے گزشتہ چند ہفتوں میں افغانستان کے ساتھ دو طرفہ اور راہداری تجارت کے لئے پانچ اہم راستے کھول دئیے ہیں جس کا مقصد جنگ سے تباہ حال افغانستان میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔یہ سرحدی راستے اب ہفتے میں چھ دن چوبیس گھنٹے کھلے رہتے ہیں تاکہ سرحد پار تجارت کو فروغ دیا جاسکے جو کروناوائرس کی وبا کےباعث دونوں ملکوں میں متاثر ہوئے تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: