چینی ماہرین کا حیرت انگیز کارنامہ

اگر آپ زمین پر سفر کرنے کی بجائے بادلوں کے بیچ اڑنے لگیں تو کیسا محسوس کریں گے،،،جی ہاں ایسا ہی کچھ کیا ہےچینی مایرین نے صوبے سیچوان میں،،،،ماہرین نے240 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے بلند و بالا بادلوں کو چیر کر بنا دیا

چین کے یاآن اورشی چانگ کے شہروں کو ملانے والے ایکسپریس وے کی یہ سڑک ہر ایک کلومیٹر کے بعد ساڑھے 24 فٹ بلند ہوجاتی ہے،جبکہ اس شاہراہ کو یاشی ایکسپریس وے کا نام دیا گیا۔

ماہرین کے مطابق ایکسپریس وے پر تین ارب ڈالر کی لاگت آئی جبکہ تعمیر میں پانچ سال کا وقت اورانجینیئرز کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ چینی حکومت نے سڑک کو پہلی بار 2012 میں کھولا تاہم جدید تعمیر کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ اب یہاں گاڑیاں پھر سے رواں دواں ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.