سچا دوست مشکل کی گھڑی میں پھر سے مدد کو آن پہنچا

0
چینی سفارتخانےکی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چینی حکومت پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لئے طبی ماہرین بھیجے گی۔چین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں اپنے تجربے سے متعلق بتایا اور پاکستان میں وبا پھیلنے کے فوری بعد اس بیماری کی روک تھام سے متعلق معلومات سے بھی آگاہ کیا۔چین پاکستان کو طبی سامان فراہمی کرنے کی تیاری کررہاہے اور آئسولیشن کےلیے ایک عارضی ہسپتال بنانے میں بھی مددکرے گا۔ چینی نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ بیجنگ حکومت کے ساتھ ساتھ چینی کمپنیاں بھی اس مہلک وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔ایک روز قبل ہی چین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پاکستان کو 5 لاکھ ماسک فراہم کیے ہیں۔ چین سےخصوصی کارگو طیارہ این 95 ماسک اور دیگر حفاظتی سامان لے کر کراچی ائیرپورٹ پہنچا ۔اس سے قبل ایک اور چینی کمپنی نے کورونا وائرس کے متاثرین کا علاج معالجہ کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے 15ہزار حفاظتی لباس عطیہ کیے ہیں۔ کمپنی کے وفد نے یہ حفاظتی لباس وزیرا عظم عمران خان کو پیش کیے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: