کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے دنیا کا سب سے بڑا معاہدہ

0
سعودی عرب نے ملک میں مقیم مقامی و غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے چین کے ساتھ 90 لاکھ کرونا ٹیسٹ کرنے کا معاہدہ طے کیا ہے۔ چین کو 95 کروڑ ریال مالیت سے 90 لاکھ ٹیسٹ کرنے کا ٹھیکہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر دیا گیا ہے۔
چین کی جانب سے سعودی عرب میں متعین چینی سفیر چینگ وینگ اور دوسری جانب وزیر صحت ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ جس کے تحت چین کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کےلیے 500 چینی ماہر اور لیباریٹریاں سمیت ضروری طبی سامان فراہم کرے گا اس کے علاوہ چین سعودی عرب کو ایک موبائل لیبارٹری بھی فراہم کرے گا جس سے روزانہ 10 ہزار ٹیسٹ کیے جاسکیں گے۔
چین اور سعودی عرب کے درمیان کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے ہونے والا یہ معاہدہ دنیا کا اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے اس سے قبل سعودی حکام امریکا، سوئٹزرلینڈ اور کوریا سے متعدد کرونا ٹیسٹنگ سسٹم خرید چکے ہیں جن کی مالیت تقریباً 1 کروڑ چالیس ریال سے زائد ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: