چین میں شدید بارشیں اور سیلاب

گوانگشی زوہانگ میں مسلسل جاری رہنے والی شدید بارشوں سے جہاں کئی علاقے دریا کا منظر پیش کررہے ہیں وہیں چھ رہائشی عمارتیں بھی زمین بوس ہو گئیں۔چین کے6 شہروں اور 38 کاؤنٹیز کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کے باعث تقریبا 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں صورت حال زیادہ بدتر ہے،،،مسلسل ہونے والی بارشوں سے کئی دریا بپھر گئے، فصلیں ڈوب گئیں جبکہ گھروں میں بھی پانی داخل ہوگیا۔ریسکیو ورکرز نے بلڈوذرز اور رسیوں کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو نکالا، حکام کا مزیدکہنا تھا کہ اب تک صرف 1500 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاسکا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.