چین کا ہانگ کانگ کیلئے نئے سیکیورٹی قوانین لانے کا منصوبہ

0
غیر ملکی خبر رساں کے مطابق چین کی جانب سے مذکورہ اقدام گزشتہ برس حکومت مخالف مظاہروں کے بعد سامنے آیا ہے جس کے بعد ہانگ کانگ میں مزید بدامنی پھیل سکتی ہے۔چین کی پارلیمنٹ اپنے سالانہ اجلاس میں متنازع نئے قانون کو زیر بحث لائے گی۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ قانون نیشنل پیپلز کانگریس کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔چینی پارلیمنٹ کے سیشن کی تیاری کے اجلاس میں ایک ایجنڈا شامل کیا گیا ہے جس میں ’ہانگ کانگ کے لیے قانونی نظام کو بہتر بنانے اور ان کے نفاذ کے طریقے کو قائم‘ کرنےسے متعلق بل پر نظرثانی کی جائے گی۔
1991 میں برطانیہ نے اس شہر کو چین کے حوالے کیا تھا جس کے بعد سے چین نے یہاں ‘ایک ملک،دو نظام’ فریم ورک کے تحت حکمرانی کی ہے۔قوانین علیحدگی پسند،غیر ملکی مداخلت، دہشت گردی اور تمام تر اشتعال انگیز سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے سے متعلق ہوں گے جس کا مقصد مرکزی حکومت کو گرانے اور سابق برطانوی کالونی میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو روکنا ہے۔
چین میں خارجہ امور کے نائب وزیر نے کہا کہ نئی صورتحال اور تقاضوں کے تحت نئے اقدامات ضروری ہیں اور بعض فیصلے قومی سطح پر لینا بہت ہی ضروری ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے جانی پیٹرسن نے کہا کہ ہانگ کانگ کی قانون ساز کونسل کو غیر مؤثر بنانے کے لیے سیکیورٹی سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ ’بے مثال اور انتہائی متنازع مداخلت ہے‘۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کی ایک وسیع تشریح یہ ہے کہ یہ ہانگ کانگ کے خاتمے کا اشارہ ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: