اب بُلند پہاڑ کی چوٹی سَر کرنا نہایت آسان

جہاں دُشوار گزار اور کٹھن راستوں پر مُشتمل پہاڑوں کی بُلند چوٹی سَر کرنے میں کئی دِن اور مہینے لگ جاتے ہیں وہیں چین میں ایک ایسا پہاڑ بھی موجود ہے جہاں مِنٹوں میں پہاڑ کی چوٹی سَر کی جا سکتی ہے۔ماہرِ انجینئرز نے چینی شہر ژانگجیاجی میں واقع 1 ہزار 70 فٹ بلند پہاڑ پر لِفٹ نصب کر دی ہے جس میں سوار ہونے کے بعد صرف 2 منٹ کے اندر پہاڑ کی چوٹی پر پہنچا جاسکتا ہے۔پہاڑ میں نصب لوہے کے مضبوط پائپوں سے جْڑی شیشے کی اس لِفٹ میں ایک وقت میں 48 افراد سوار ہوسکتے ہیں جو ناصرف اس دلکش وادی کے قُدرتی حُسن سے لُطف اندوز ہوسکتے ہیں بلکہ بُلند پہاڑ کے انوکھے سفر کے مزے بھی لے سکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.