دنیا کے کروڑوں افراد کو اُمید کی کرن دکھائی دینے لگی

0
چینی حکومت نے اپنی فوج کے ریسرچ یونٹ کی جانب سے تیار کی گئی کرونا وائرس کی ویکسین کو فوجی جوانوں پر استعمال کے لیے منظوری دیدی تاہم یہ منظوری صرف ایک سال کے لیے دی گئی ہے اور ویکسین کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ایک سال کے بعد میعاد میں مزید توسیع کی جائے گی تاہم یہ واضح نہیں کہ کتنے چینی فوجی ٹرائل میں حصہ لیں گےویکسین کی تیاری میں چینی فوج کی معاونت کرنے والی کمپنی کینسینو بائیولوجکس کے ترجمان نے بتایا کہ کلینیکل ٹرائلز کے دوران اس ویکسین کے کافی مثبت اثرات دیکھنے میں آئے لیکن فی الحال ویکسین کے کمرشل کئے جانے کے حوالے سے کچھ واضح نہیں جبکہ ایک سال کے بعد ویکسین کو مزید توسیع ملے بغیر استعمال نہیں کیا جا سکے ۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس 17 ویکسینز کے کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں اور ان میں سے تقریباً آدھے کلینیکل ٹرائلز میں چینی کمپنیاں اور انسٹیٹیوٹ شامل ہیں اس کے بعد امریکا کا نمبر آتا ہے۔ جرمنی اور اسرائیل میں بھی حوصلہ افزا ٹرائل جاری ہیں۔ علاوہ ازیں 131 ویکسیز کی تیاری تاحال کلینیکل ٹرائلز کے مرحلے تک نہیں پہنچ سکی ہیں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: