کرونا سےسب سےزیادہ متاثرہ چین اور جنوبی کوریا میں زندگی لوٹ آئی

0

چینی حکومت نے کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے بعد اب تعلیمی سرگرمیاں بھی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت صوبہ ہوبئی میں6 مئی سےفائنل ایئر کے طلبا کیلئے ہائی سکولز کھول دیئے جائینگے۔ادھر کورونا وائرس جیسی وبا کو محض 20 دنوں میں کنٹرول کرنے والے ایشیائی ملک جنوبی کوریا میں بڑے پیمانے پر کاروبار زندگی بحال کرتےہوئے مذہبی مقامات اور کھیلوں کے میدانوں کو بھی کھول دیا گیا۔ جنوبی کوریا چین کے بعد دوسرا ملک ہے جہاں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنا شروع ہوا تھا مگر بغیر سخت لاک ڈاؤن کے ہی اس نے بیماری کو پھیلنے سے روک دیا تھا۔جنوبی کوریا کی حکومت نے 20 اپریل سے بڑے پیمانے پر کاروبار زندگی کو بحال کرتے ہوئے مذہبی عبادت گاہوں اور کھیل کے میدانوں کو بھی کھول دیا تھا جبکہ سماجی فاصلے جیسی ہدایات میں بھی نرمی کردی ہے۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: