امریکا اورایران کی بڑھتی کشیدگی

امریکا اورایران کےدرمیان دن بدن بڑھتی کشیدگی نےخطے کا امن خطرے میں ڈال دیا،،،جس کے باعث مختلف ممالک نے ایران اور امریکا کو ہوش کے ناخن لینے اور صبر کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیاہے چین نے امریکا اور ایران کی بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دباؤ بڑھانا مسئلےکےحل کیلئے مددگارثابت نہیں ہوگا اور حقائق سےصاف ظاہر ہے ان اقدامات کا منفی اثر ہوا ہے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان نامناسب تعلقات سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا تاہم امید ہے کہ دونوں فریقین کشیدگی
کومزید بڑھنے سے روکنے کیلئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔امریکا اورچین کے آپسی تعلقات بھی زیادہ اچھے نہیں ہیں اور دونوں ممالک میں تجارتی جنگ کافی عرصے تک جاری رہی تھی،،، تاہم چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.