چین کا پھر پاک بھارت مذاکرات پر زور

پاکستان اوربھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ہے پاکستان اوربھارت کے درمیان پرامن تعلقات ناصرف خطے کیلئے ضروری ہیں بلکہ پوری دنیا کاامن پاک بھارت تعلقات کے ساتھ منسلک ہے لہٰذا دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ آپس کے اختلافات اور کشیدگی کو چھوڑ کر آگے بڑھیں ۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دوست ہمسائے کے طورپر چین نے ہمیشہ دونوں ممالک کے درمیان امن کوششوں میں کردارادا کیا اورچین عالمی برادری کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان پرامن طریقے سے اختلافات دورکرنے کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.