بھارتی تسلط سے آزادی کی جنگ زور پکڑنے لگی

بھارت میں چھتیس گڑھ کے علاقے سکما میں ماؤ نواز علیحدگی پسندوں کے ہاتھوں 17 سکیورٹی اہلکار مارے گئے،،،پولیس حکام نے چھتیس گڑھ میں ماؤ علیحدگی پسندوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کی اطلاع پر 600 اہلکاروں کی ٹیم کو آپریشن کے لیے روانہ کیا۔پولیس کے مطابق اہلکاروں کو آپریشن کےدوران ماؤ علیحدگی پسندوں کی موجودگی کے کوئی ثبوت نہیں ملے جس کے باعث انہوں نے واپسی کی راہ لی لیکن عین اس موقع پر جنگل میں چھپے ہوئے 250 سے زائد ماؤ حریت پسندوں نے حملہ کردیا۔جنگل میں دو مقامات پر جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد اہلکار ایک جگہ جمع ہو گئے جہاں ان پر دوبارہ حملہ ہوا۔ پولیس کی جانب سے جاری کیا گیا تھا کہ سُکما میں جھڑپوں میں 15 اہلکار زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 17 اہلکاروں مارے گئے جن کی لاشیں ہیڈ کوارٹر منتقل کردی گئیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: