مزارقائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 143 واں یوم پیدائش نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے،،،اس موقع پر پی ایم اے کے کیڈٹس کے چاق چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالیے،گارڈز کے دستے میں خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں تاہم ان سے پہلے پاک فضائیہ کے دستے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
مزار قائد پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب میں اٹھتر کیڈٹس نے شرکت کی ،،،جن میں سے بہتر کا تعلق ایک سو چالیس اورایک سو انتالیس لانگ کورس سے ہےجبکہ 6 خاتون کیڈٹس کا تعلق 14 لیڈی کیڈٹس کورس سے ہے
اس موقع پر بابائے قوم کو سلامی پیش کئی گئی اور ساتھ ہی قومی ترانے کی شاندار دھن بھی بجائی گئی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.