سابق امریکی صدرکلنٹن کی بیٹی کوتعزیتی تقریب میں شرکت مہنگی پڑگئی

نیوزی لینڈ میں شہیدہونےوالے50 افراد کی یاد میں نیویارک یونیورسٹی میں تعزیتی تقریب کاانعقاد،، سابق امریکی صدرکلنٹن کی بیٹی چیلسی کوتقریب میں شرکت کرنامہنگاپڑگیا،دہشتگردی کےواقعہ پرمشتعل یونیورسٹی طلبہ نےچیلسی کاگھیراؤکرلیا،طلبہ نے الزام لگایا کہ نیوزی لینڈ میں قتل عام چیلسی جیسے لوگوں کی متعصب بیان بازی کی وجہ سے ہوا۔ 50 افراد کی شہادتوں کے ذمہ دار ان جیسے ہی لوگ ہیں جو لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔
بحث کےدوران چیلسی کلنٹن نےڈھٹائی کامظاہرہ کرتےہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ طالبہ ایسا محسوس کررہی ہے جس پر قریب کھڑے مرد طالبعلم نے مشتعل انداز میں سوال کیا کہ ایسا محسوس کرنے پر معافی کا مطلب کیا ہوتا ہے؟
برطانوی میڈیا کے مطابق نیویارک یونیورسٹی کے طلبہ رکن کانگریس الہان عمر پر کلنٹن کی تنقید پر ناراض تھے۔ کلنٹن نے دعویٰ کیا تھا کہ الہان عمر نے یہودیوں کے خلاف زبان استعمال کی تھی۔
چیلسی پر تنقید کی خبر میڈیا پر آتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے چیلسی کلنٹن کا دفاع کیا اور کہا کہ جو لوگ چیلسی کی بات نہیں سمجھ رہے وہ مسئلہ کی وجوہات میں سے ایک ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.