اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کیخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قومی اسمبلی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے چیمبر میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صادق سنجرانی نے غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی اور اپوزیشن کی جانب سے ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر آصف زرداری سے مدد مانگی۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے ملاقات میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ آئینی ہے جب کہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی ان کے خلاف دیگر جماعتوں کا ساتھ نہیں دے گی۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سے ان کی خیریت دریافت کرنے گیا تھا اور کوئی بات نہیں ہوئی۔ صحافی کے ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جب آل پارٹیز کانفرنس ہوگی تو دیکھا جائے گا۔اپوزیشن کی جانب سے 26 جون کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی ہے جس کے ایجنڈے میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ بھی شامل ہے۔ گزشتہ دنوں سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر بلاول بھٹو اسٹینڈ لیں گے، بلاول کی اپنی سوچ ہے اور جیسے بلاول کہیں گے ویسا ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.