چیئرمین سینیٹ کی جنرل (ر) راحیل شریف سے ملاقات

چیئرمین سینٹ نے وفد کے ہمراہ اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی آئی ایم سی ٹی سی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں فوجی اتحاد کے کمانڈر اور پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور ڈپٹی کمانڈر جنرل عبدالرحمٰن نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے وفد کو آئی ایم سی ٹی سی کی کارکردگی اور اس کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ادارے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنا اور اس کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے اس تاثر کی بھی نفی کی کہ یہ ادارہ کسی ملک، قوم یا فرقہ کیخلاف کارروائی کیلئے بنایا گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ اور وفد میں موجود سینیٹرز نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی حکومت کے عزم اور کوششوں کو سراہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.