چیئرمین پی سی بی کےاختیارات پرکٹ لگ گیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کرکٹ سے وابستہ اپنے زیادہ تراختیارات ایم ڈی وسیم خان کے سپرد کردیئے۔ اختیارات ملنے کے بعد اب وسیم خان زیادہ تر کرکٹ فیصلے خود کرسکیں گے جس میں کپتان، کوچز، سلیکٹرز اور دیگر اہم تقرریاں شامل ہیں۔
عدالتی معاملات اور تنازعات میں گھرے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے گورننگ بورڈ کااجلاس طلب کرنےکے بجائے بورڈ آف گورنرز کے اکثریتی اراکین سے سرکولیشن ریزولوشن کے ذریعے اہم فیصلوں کی منظوری حاصل کی ۔ سرکو لیشن ریزولوشن کے ذریعے ایم ڈی کی حیثیت کو بھی تسلیم کرالیاگیا۔ کوئٹہ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے بعد یہ معاملہ التواء کا شکار ہوگیا تھا۔ اجلاس میں اکثر اراکین نے ایم ڈی کی تقرری کوغیر قانونی قرار دیا تھا۔
2014 میں بورڈ آف گورنرز نے یہ تمام اختیارات نجم سیٹھی کو چیئرمین ایگزیکٹیو بورڈ کی حیثیت سے دیئے تھے جبکہ بی او جی کے پاس اختیارات منتقل کرنے کا آئینی حق ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بھی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوگا سرکولیشن ریزولوشن کے ذریعے لیے گئے فیصلوں کی توثیق کرانا لازمی ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.