چیئرمین نیب کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف جاری تحقیقات جلد مکمل کرنےکی ہدایت

0

نیب کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نےایک بیان میں کہا ہےکہ فراڈ ہاؤسنگ سوسائٹیاں سرکاری ملازمین کی عمر بھر کی کمائی ہڑپ جاتی ہیں۔ تمام ریگولیٹری اتھارٹیز بھی جعلی سوسائٹیوں کی اشتہاری مہم کا نوٹس لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جلد رقم کمانے کی سوچ رکھنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ دنیا سے خالی ہاتھ جانا ہے۔ رزق حلال ہی انسان کے لئے فائدے کا سودا ہے،چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ڈبل شاہ سے لوٹے ہوئے چار ارب برآمد کر کے اسے بھی سنگل شاہ بنا دیا گیا۔ ڈبل شاہ کے شریک ملزمان سے لوٹی گئی رقم بھی متاثرین کو واپس دلوا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کروڑوں روپے دگنے کرنے کے فن سے لوگوں اور معروف کاروباری حضرات کو بے وقوف بنانے والے جعل ساز سبط حسن شاہ المعروف ڈبل شاہ کو نیب نے گرفتار کیا تھا، ڈبل شاہ کو بیٹے واجد الحسن سمیت پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: