خنجراب سے اسلام آباد تک آپٹیکل فائبر نے کام شروع کر دیا،عاصم سلیم باجوہ

0
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں خوشخبری دی ہے کہ خنجراب سے اسلام آباد تک آپٹیکل فائبر نے کام شروع کر دیا ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری کے چئیرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں اسلام آباد سے کراچی تک فائبر بچھائی جائے گی۔عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے ڈیجیٹل اور آئی ٹی کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد سے گوادر تک ڈیجیٹل ہائی وے پلان کے تحت فائبر آپٹک کو فعال کیا جائے گا۔اس سے قبل اپنے ٹویٹ میں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے کہاتھا کہ ایم ایٹ پر کام کا آغاز حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 146 کلومیٹر طویل ہوشاب تا آواران روڈ کے لئے26 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ کیچ اور آوران کے دور دراز اضلاع میں یہ شاہراہ پسماندہ جنوبی بلوچستان کے لئے امید کی ایک کرن ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی آئے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: