لاہورہائیکورٹ کا چودھری نثار کیخلاف بڑاقدم

لاہور ہائیکورٹ میں چودھری نثار کے اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری نثار نے نشست جیتنے کے بعدرکن اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا،،،پنجاب اسمبلی میں چودھری نثار کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے،استدعا ہے کہ چودھری نثارکی کامیابی کو کالعدم قراردےکردوبارہ انتخاب کاحکم دیاجائے۔عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے چودھری نثار،الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔
چوہدری نثار نے راولپنڈی کے چار حلقوں سے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑاتھا،، جس میں انہیں این اے 59 ، این اے 63 اور پی پی 12 سے شکست کا سامنا رہا ،ْ جبکہ پی پی 10 سے کامیابی سمیٹنے میں کامیاب ہو ئےتھے،، لیکن انہوں نے تاحال اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا ،،، پی ٹی آئی کی رکن مومنہ وحید نے صوبائی اسمبلی میں ان کی رکنیت معطل کرنے کی قرارداد بھی صوبائی اسمبلی میں جمع کرائی تھئ

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.