حکومت کوجتھوں کےذریعےگرانامناسب عمل نہیں

0

سابق وفاقی وزیرداخلہ اورسینئرسیاستدان چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ آج سیاست میں سچ سے زیادہ منافقت بکتی ہے،دھرنوں کی غلط روایت عمران خان نے ڈالی،کوئی جھتہ آئے اور کہے حکومت تبدیل کروتو کیا ہو جانی چاہیے؟سابق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کو تو جتھے اکٹھےکرنےمیں کوئی مشکل نہیں ہوتی،2014 کے دھرنے کےدوران کہا تھا کہ دھرنوں کےذریعےحکومت تبدیل کرنا غلط روایت ہے،آج ایک جتھہ جائے گا توکل دوسراآجائے گا۔چودھری نثارعلی کا کہنا تھاکہ ناکارہ اورناپسندیدہ حکومت کو بھی جتھوں کےزریعےگرانا مناسب عمل نہیں،انہوں نے کہا کہ 2014 میں ہونے والے پی ٹی آئی کے دھرنوں کو غلط کہنے والا آج جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کے دھرنے کو ٹھیک کہہ رہا ہے،،،،سابق وفاقی وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ملک بہت سے سکیورٹی ایشوز میں گھرا ہواہے،انڈین سکھوں کو بغیر پاسپورٹ پاکستان داخلے کی اجازت دینا کسی صورت بھی درست فیصلہ نہیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: