علی رضا عابدی کا قتل،سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی

ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق رکن علی رضا عابدی کو نامعلوم ملزمان نے گزشتہ روز ڈیفنس فیز فائیو کے علاقے خیابان غازی میں ان کے گھر کے باہر نشانہ بنایا تھا۔ علی رضا عابدی منگل کی رات ساڑھے نو بجے کے قریب اپنے دفتر سے گھر پہنچے تھے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کی گاڑی جیسے ہی گھر کے دروازے پر رُکی، موٹر سائیکل پر تعاقب میں آنے والے دو ملزمان قریب آئے، پیچھے بیٹھے ملزم نے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے علی رضا عابدی پر پے در پے گولیاں چلائیں اور فرار ہوگئے.علی رضا عابدی کوتشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.