ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں آگاہی کا دن

دنیا کے دیگرممالک کی طرح گزشتہ روز یورپ کےدارالحکومت برسلز سمیت 13 شہروں میں بھی کار فری سنڈے منایا گیا ، اس دوران صبح 10 بجے سے شام کے 5 بجے تک کسی بھی شخص کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں تھی۔ایک رپورٹ کے مطابق یورپ بھر میں ہر سال فضائی آلودگی کے باعث 8 لاکھ شہری موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔
کار فری دن کے موقع پر صرف ایمبولینس، پولیس اور ایمر جنسی پاس کی حامل چند گاڑیوں کو چلنے کی اجازت تھی ۔اس دوران شہر کی خالی سڑکوں پر پارٹیاں اور مختلف کنسرٹ منعقد کیے گئے اور بچوں اور بڑوں نے خوب انجوائے کیا۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف موٹروہیکلزمینو فیکچررز کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ساٹھ کروڑ کاریں سڑکوں پر رواں دواں ہیں ۔ دنیا بھر میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی تیسری بڑی وجہ روڈ ٹرانسپورٹ ہے اور ایک تحقیق کے مطابق ایک کارفی میل 423 گرام جبکہ سالانہ پانچ اعشاریہ ایک میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.