کینیڈین خاتون سیاح نے قبولِ اسلام کی ویڈیو جاری کردی

0
"میری شہادت” کے عنوان سے جاری ہونے والی ویڈیو کے ساتھ روزی نے ایک نوٹ میں کہا کہ یہ اسلام کے لیے میری شہادت ہے جو ایک سچے حقیقی خدا کی تصدیق کے لیے دی جاتی ہے اور اللہ کے پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی گواہی بھی لازمی ہوتی ہے۔روزی نے کہا کہ میں یہ سچائی بیان کرنا چاہتی ہوں کہ اسلام امن، سچائی اور توحید کا نام ہے، اسی مذہب کو سب سے زیادہ تنقید کا سامنا ہے اور پوری دنیا میں غیر مسلموں نے اسلام کو نہیں سمجھا۔
محض ایک سال قبل روزی گیبریل نے پاکستانی کلچر اور خوبصورتی کے بارے میں جاننے کے لیے موٹر سائیکل پر تنہا پاکستان کا دورہ کیا تھا اور پاکستان کی خوبصورتی کو پہچانا اور اسے دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچایا۔ وہ پاکستانیوں کے پرخلوص رویے اور مہمان داری سے بہت خوش ہوئیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: