فن سےلگاؤ ہو تو ایسا،جنونی فوٹوگرافرکا گھرشوق کا عکاس

0

بھارتی شہر بیلگام کے رہائشی فوٹوگرافر روی ہونگل نے عکس بندی کے اپنے جنون کو دنیا کے سامنے ظاہر کرنے کے لئے اپنے تین منزلہ قیمتی گھر کو کیمرے کی شکل دے دی ۔بلڈنگ کےعین اوپر لفظ ’کلک‘ تحریرہےاوراس کی سائیڈ پر فلم رول کی شکل کا شیشے سے بناایک خوبصورت ڈیزائن بھی بنایا گیا ہے۔ عمارت پر فلیش لائٹ اور ایس ڈی کارڈ کا نمایاں کیا گیا ہے جبکہ اس منفرد گھر کی کھڑکیوں کو دیکھنے پر لینس کا گمان ہوتا ہے ۔روی نے ناصرف اپنے سٹوڈیو کا نام اپنی بیوی کے نام پر رکھا ہےبلکہ اپنے تینوں بیٹوں کے نام بھی مشہور کیمرہ برانڈز کینن، نیکون اور ایپسن پر رکھے ہیںگھر کا اندرونی ماحول بھی عین کیمرے کی طرح ہے اور اس میں جگہ جگہ کیمرے کےپرزے تعمیرات میں شامل کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: