کیمرا مین واجد علی پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج

گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کے گارڈ نے نجی ٹی وی کے کیمرا مین واجد علی پر پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود میں تشدد کیا تھا، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق زیر دفعہ 506 ٹو،355 کے تحت مقدمے میں سیکیورٹی گارڈ شکور اوردیگر دو نامعلوم افراد نامزد ہیں۔ کیمرامین واجد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشہ روز پارلیمنٹ اجلاس کے لئے اپنے دفتر کی جانب سے معمول کی کوریج پر مامور تھا اور نواز شریف کی واپسی کی فوٹیج بنا رہا تھا۔ واجد نے بیان میں مزید کہا کہ نواز شریف کےچیف سیکیورٹی گارڈ کے کہنے پر دیگر دو اہلکاروں نے تشدد کیا جس کے نتیجے میں زخمی ہو کر بے ہوش ہوگیا اور ساتھیوں نے انہیں ہسپتال پہنچایا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.