تبدیلی سرکار کا تبدیلیوں پر زور

وزیراعظم عمران خان نے صفر کارکردگی دکھانے والے 3 وزراء کو کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے ان وزراء کی کرپشن کی شکایات اور اثاثوں میں اضافے کی خفیہ اطلاعات بھی وزیراعظم کو مل چکی ہیں۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ایک نہیں دو بار خفیہ رپورٹس مل چکی ہیں جن میں 2 وزراء اور ایک معاون خصوصی کی کرپشن اور اثاثوں میں اضافہ سمیت کارکردگی صفر بتائی گئی ہے۔
عمران خان نے چند رفقاء سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ معاون خصوصی جو کہ وزیراعظم کے بہت قریبی بھی سمجھے جاتے ہیں انہیں سب سے پہلے کابینہ سے باہر جبکہ دیگر2 وزیروں کو بعد میں نکالا جائے گا، نیب نے بھی خفیہ رپورٹس کی روشنی میں خفیہ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.