پی ایس 94 ،ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 94 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں حلقے میں پولنگ کا عمل آج صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ پیپلزپارٹی کےجاویدشیخ،ایم کیوایم کےسیدہاشم رضا،پی ٹی آئی کےاشرف جبار،مہاجرقومی موومنٹ کےعامراختر،پی ایس پی کےعرفان وحیداورایم ایم اےکےاسلم پرویزسمیت 13 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 2لاکھ46ہزار449 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے
پولنگ کیلئے ایک سو انچاس پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے اور تمام کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔ پولنگ اسٹیشنز کے اندر کیمرے نصب کیئے گئے ہیں جبکہ مرکزی کنٹرول روم ایس پی لانڈھی آفس میں قائم کیا گیا ہے جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر کورنگی کررہے ہیں۔
ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج کے جوان اسٹینڈ بائی پر رہیں گے، ہر پولنگ عمارت کے باہر پولیس افسر اور خواتین اہلکار سمیت 13 اہلکار تعینات ہوں گے، مجموعی طور پر 12 سو سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔
پی ایس 94 پر ضمنی انتخاب ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت کے انتقال کے بعدخالی ہونے والی نشست پر ہو رہا ہے۔محمد وجاہت نے 2018 کے عام انتخابات میں بتیس ہزار سات سو انتیس ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار شعیب الرحمٰن چودہ ہزار تیس ووٹ لے کردوسرے اور تحریک انصاف کے امیدوار فریداللہ تیرہ ہزار چھ سو اڑتیس ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پررہے تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.