پی پی 168 لاہور کے ضمنی الکیشن کا معرکہ ، پولنگ جاری

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 168 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ نشست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماخواجہ سعد رفیق نے خالی کی تھی۔ پولنگ شام5بجےتک بغیرکسی وقفہ کےجاری رہےگا۔ رانا خالد قادری ایڈووکیٹ پاکستان مسلم لیگ ن جبکہ ملک اسد علی کھوکھر پاکستان تحریک انصاف کےامیدوارہیں۔ ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کااعلان کیا ہے۔ پی پی168میں کل ووٹرزکی تعداد1لاکھ 23 ہزار 512 ہے۔ مرد 72 ہزار288 اور51 ہزار224 خواتین ووٹرزہیں۔ حلقے میں کل 83 پولنگ سٹیشنزقائم کئےگئےہیں۔ حساس پولنگ اسٹیشنزپررینجرز کےدستےتعینات ہیں۔ اس کے علاوہ 3 ڈی ایس پیز،17ایس ایچ اوز،717افسران واہلکارڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.