لاہورمیں 13 دسمبر کو ضمنی انتخابات کا معرکہ

پی پی 168 لاہور میں ضمنی انتخابات 13 دسمبر کو ہوں گے، یہ حلقہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوا تھا۔ ضمنی معرکے میں پاکستان تحریک انصاف کے اسد کھوکھر جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے رانا خالد قادری مدمقابل ہیں ۔پی پی ایک سو اڑسٹھ کےمیدان میں پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا تاہم حمایت کا باضابطہ اعلان پیپلز پارٹی لاہور کی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔عام انتخابات 2018ء میں خواجہ سعد رفیق نے 34 ہزار 114 ووٹ لے کر تحریک انصاف کے فیض بھٹی کو شکست دی تھی۔ پی ٹی آئی نے 14 ہزار 940 اور پیپلز پارٹی نے 2 ہزار 424 ووٹ حاصل کئے تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.