بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے

بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے،،،تبدیلی سرکار نے کاروباری افراد کوبڑا ریلیف دے دیا،،،حکومت نے کاروباری افراد کے لیے ٹیکس ادائیگی کو آسان بناتے ہوئے آن لائن سروس فراہم کردی،،نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن اب ون ونڈو کے ذریعے ہوسکے گی۔ جبکہ ٹیکسوں کی تعداد 47 سے کم کرکے 16 کردی گئی ہے،،، جس پر کاروباری افراد کی موجیں لگ گئیں۔
وفاقی حکومت ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کی غرض سے اہم اقدامات کررہی ہے،،،اس حوالے سے حکومت کا کہنا ہے کہ کاروبار سے متعلق پاکستان کو136ویں نمبر سے ٹاپ 50ممالک میں لانا ٹارگٹ ہے، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن اب ون ونڈو کے ذریعے ہوسکے گی، پنجاب ،ای او بی آئی ، ایس ای سی پی کو ون ونڈو کے ذریعے جوڑا ہے،تاہم مارچ تک سندھ بھی اس سسٹم میں آجائے گا۔ سرمایہ کاروں کی آسانی کیلئے بزنس ویزہ بھی آن لائن کر دیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.