برج خلیفہ دنیا کے بلند ترین ڈونیشن باکس میں تبدیل

0

دبئی کا برج خلیفہ دنیا کا بلند ترین ڈونیشن باکس بن گیا، دنیا کی بلند ترین عمارت اب ضرورت مندوں کے لیے دی جانے والی امداد سے روشن ہوگی۔
حکومت نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے عطیات جمع کرنے کا منفرد انداز اپنایا ہے جس کے تحت کوئی بھی شخص 10 درہم امداد کے بدلے میں برج خلیفہ پر نصب ایک لائٹ روشن کراسکتا ہے۔
آٹھ سو اٹھائیس میٹر بلند عمارت میں لگی بارہ لاکھ لائٹوں میں سے ایک لائٹ دس درہم کے ڈونیشن پر روشن ہوگی اور یوں جیسے جیسے امداد آتی جائے گی برج خلیفہ روشن ہوتا جائے گا۔
اس امدادی مہم کے دوران اب تک 17 لاکھ 60 ہزار درہم کے عطیات جمع ہوچکے ہیں جس سے برج خلیفہ پر ایک لاکھ 76ہزار لائٹس روشن ہو چکی ہیں۔کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں بےروزگاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کم آمدنی والے 1 کروڑ افراد کو خوراک فراہم کرنے کے لیے مہم چلائی جارہی ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: