ریسٹورنٹ کی شہرت کیلئے بروس لی کی تصویر کا استعمال

0
70 کی دہائی میں بروس لی کا نام سنیما شائقین کے لیےاہمیت اختیار کر گیا تھا اور مداح اس کی فلم کا بے چینی سے انتظار کرتے اور اپنے محبوب اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب رہتے۔ مارشل آرٹ کے اس ماہر کی فلموں نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا تھا۔بروس لی کی مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین کے ایک ریسٹورنٹ نے کنگ آف مارشل آرٹ کی تصویر اپنے لوگو میں استعمال کر لی جس پر امریکی شہریت کی حامل ان کی اکلوتی بیٹی شینن لی میدان میں آگئی اور اس نے انٹلکچوئل پراپرٹی رائٹس کی خلاف ورزی کاالزام لگاتے ہوئے ریسٹورنٹ مالک پر مقدمہ دائر کردیا ۔شینن لی کے ادارے بروس لی انٹر پرائزز نے ریسٹورنٹ چین کنگ فو کیٹرنگ مینجمنٹ پر چین کی انٹلکچوئل پراپرٹی رائٹس کی عدالت میں دائر مقدمہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ ریسٹورنٹ کی جانب سے ادائیگی کے بغیر 15 سال تک اپنے لوگو میں عالمی شہرت یافتہ اداکار بروس لی کی تصویر استعمال کی گئی ۔ اس حوالے سے ریسٹورنٹ نے طریقۂ کار کے مطابق اجازت لی اور نہ ہی کوئی معاہدہ کیا جب کہ ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: