مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی 47 ویں برسی

0
بروسلی کا نام کس نے نہیں‌سنا؟جس نے مارشل آرٹ کی دنیا میں حکمرانی کا سکہ جمائے رکھا .اسی بروسلی کی آج 47ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔27نومبر 1940کو امریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہونے والے بروس لی کا اصلی نام لی جن فین تھا تاہم فلمی دنیا میں وہ بروس لی کے نام سے جانے گئے۔انہوں نے 70 کی دہائی میں ہالی ووڈ کی متعدد فلموں میں اپنی اداکاری سے عالمی سینما پر تہلکہ مچا دیا تھا۔ بروس لی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری اور مارشل آرٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا دنیا بھر سے منوایا اور آج بھی بروس لی کو مارشل آرٹ کا شہنشاہ مانا جاتا ہے۔بروس لی کا انتقال 32سال کی عمر میں 20 جولائی 1973 کو ہوا، آج بھی مداح ان کی بہترین فلموں کو یاد کرتے ہیں جس میں انٹر دی ڈریگن،وے آف ڈریگن، فسٹ آف فیوری سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: