کیا یہ معروف برطانوی گلوکارہ ایڈیل ہیں؟

0

گلوکارہ ایڈیل نے آخری مرتبہ اپنے انسٹاگرام پر دسمبر2019ء میں ایک پوسٹ شیئر کی جس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا سے غائب نظر آئیں تاہم اب 5 ماہ کے طویل وقفے کےبعد ایڈیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر جاری کی ہےجس میں وہ سیاہ رنگ کے لباس میں موجود ہیں۔ان کی اس نئی پوسٹ میں جو بات سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی وہ یہ تھی کہ گلوکارہ پہلے سے کافی دبلی پتلی نظر آئیں۔
اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے ان کی تعریف کرنے کے ساتھ حیرانی کا اظہار کیا۔البتہ ایڈیل نے اپنی پوسٹ میں وزن کم کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں لکھی تاہم گزشتہ 6 ماہ سے برطانوی گلوکارہ کے وزن کم کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل تھیں ۔
2008 میں ایڈیل کا پہلا البم 19 سامنے آیا، اس وقت انہیں وزن زیادہ ہونے کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر ایڈیل کا کہنا تھا کہ مجھ پر کبھی اس بات کا دباؤ نہیں رہا کہ میں وزن کم کروں اور ماڈلز کی طرح نظر آؤں، میں نے کبھی ایسا نہیں سوچا کہ کامیابی کے لیے مجھے وزن کم کرنا ہوگا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: