سانحہ نیوزی لینڈمیں ملوث دہشتگردنےمیئرلندن کوبھی دھمکی دی

کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کےواقعہ میں ملوث آسٹریلوی دہشت گرد کی جانب سے مئیر لندن صادق خان کو دھمکی سامنے آنے پر برطانیہ میں ملزم کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات شروع کردی گئیں،تحقیقات برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کررہی ہے۔

کیوی میڈیا کےمطابق مساجد پر حملہ کرنے والےدہشتگرد نےاپنے جاری کردہ آن لائن منشور میں لندن مئیر صادق خان کوبھی دھمکی دی تھی اور برطانیہ میں دہشتگرد حملوں کی بات کی ۔2 ماہ کےدورہ یورپ کےدوران آسٹریلوی دہشتگرد برطانیہ بھی آیا تھا اور 2017ءمیں 15 روز تک برطانیہ میں قیام کیا تھا۔
دہشتگرد برینٹن نے صدارتی انتخابات کے موقع پر فرانس کا بھی دورہ کیا تھا۔ فرانسیسی حکام نےبھی تحقیقات کاآغازکردیاکہ آیادورہ میں دہشتگرد برینٹن نے کسی مقامی انتہاپسند سے رابطہ تو نہیں کیا تھا۔ادھرکیوی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے سلسلے میں وہ کئی دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.