کوشش کررہا ہوں انگلش کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے،کرسچین ٹرنر

0
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرکرسچین ٹرنر کاکہنا تھا کہ پاکستان کرونا سے بہت اچھے طریقےسے نمٹا،معیشت میں بھی بہتری آرہی ہے،برطانیہ سمیت دیگر ممالک کوکرونا سے متعلق پاکستان سے سیکھنا چاہیے۔
کرسچین ٹرنرکاکہنا تھا کروناوائرس کے خلاف پاکستان کا زبردست کرداررہا،پاکستان نے چھکا لگاکر کورونا وبا کو شکست دی، میں نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا تھا،این سی او سی نے کروناکنٹرول کرنے میں اہم کردارادا کیا۔دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کے سوال پر برطانوی ہائی کمشنر نے اردو میں کہا کہ’مجھے امید ہے’ بہت جلد پاکستان اور برطانیہ کی کرکٹ سیریز پاکستان میں شروع ہوگی، وہ کوشش کر رہے ہیں کہ برطانوی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: