ایران ایک سال میں ایٹم بم بنا سکتا ہے،برطانوی وزیر خارجہ

برطانوی وزیر خارجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمارا اتحادی ہے لیکن ایرانی جوہری معاہدے پر امریکی پالیسی سے متفق نہیں اور جوہری معاہدے کو بچانے کی تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ایران جوہری بم تیار کرتا ہے تو اس کے پاس ایک سال سے کم وقت بچا ہے، یورپی یونین کو سمجھنا ہوگا کہ جوہری معاہدے کو بچانے کا موقع ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے۔برطانوی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ اگرایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے روکنے کیلئے ہر دستیاب عمل کو اپنائیں گے جس کے یورپی ممالک پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی۔دوسری جانب برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے خاتمے کو روکنے کے لیے ذمہ داری نبھانا ہوگی تاکہ خطے میں قیام امن کو یقینی بنایا جا سکے۔ادھر ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک بار پھر اپنا موقف بیان کیا کہ اگر امریکا عالمی جوہری معاہدے میں دوبارہ سے فریق بنتا ہے اور ایران پرعائد اقتصادی پابندیاں ختم کرتا ہے تو ہم بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.