کرونا کے باعث برٹش ائیرویز کے دیوالیہ ہونےکا خدشہ

0
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پروازوں کی معطلی کے باعث دنیا کی دیگر فضائی کمپنیوں کی طرح برٹش ایئر ویز بھی شدید مالی بحران سے دو چار ہے اورمالی خسارے کے باعث ایئر لائن دیوالیہ ہونے کے قریب ہے کیونکہ وائرس کے باعث کمپنی کے متعدد روٹس عارضی طور پر ملتوی ہیں۔اس صورتحال کے پیش نظر جس کے باعث برٹش ایئر ویز نے اپنے 36 ہزار ملازمین کو عارضی طور پر گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے عارضی طور پر معطل جانے والے گراؤنڈ اور فضائی عملے کو 80 فیصد تنخواہ ادا کی جائے گیایئرلائن اور یونین کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں اور معاہدے پر دستخط کے بعد رواں ہفتے کے اختتام پر 36 ہزار ملازمین کو گھر بھیج دیا جائےگا ،،،دوسری جانب دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے ایئر لائن کی جانب سے حکومت سے فنڈز کے لیے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: