برٹش ایئرویز کا پاکستان کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز 10سال بعد پاکستان میں آپریشنل ہو گی،فیصلے کے تحت ہفتے میں 3 پروازیں اسلام آباد سے لندن کے درمیان چلائی جائیں گی، پروازوں کا آغاز جون 2019 سے ہو گا۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر رچرڈ کراؤڈر نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی جس کے باعث سروس دوبارہ بحال کر دی گئی ہے ۔

اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ برٹش ائیر ویز کی پاکستان میں پروازوں کی بحالی پر انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں، اس اقدام سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ادھرآئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز کی امن کیلئے کوششیں رنگ لانے لگی ہیں۔ پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے پر برطانیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمیں آگے ہی جانا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.