برطانیہ میں پائلٹ کی شاندارمہارت

برطانیہ میں تیز ہواؤں کے جھکڑ نے معمولات زندگی معطل کر کے رکھ دیا، برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پائلٹ نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ماہر پائلٹ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کے درمیان لینڈ کرتے طیارے کو بحفاظت واپس لے جانے میں کامیاب رہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کرنے کے لیے رن وے کو چھوتے ہی دوبارہ فضاء میں پرواز بھرلیتا ہے تاہم اس دوران تیز ہواؤں سے طیارے کے پر لہراتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ طیارہ اڑانے کے ماہرین نے اس عمل کو پائلٹ کی حاضر دماغی اور مہارت قراردیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.