یورپی یونین سےعلیحدگی کا متنازعہ معاملہ

برٹش پاکستانی رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے وزیراعظم تھریسامےسے ملاقات کی،،،جس میں بریگزٹ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔سجاد کریم نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کابینہ کو بتادیا ہے کہ وہ نو ڈیل نہیں چاہتیں،،،ایوان کوبھی واضح کرنا ہوگا کہ وہ بریگزٹ پر کیا چاہتا ہے اور اسی صورت میں یورپی یونین سے کسی سمجھوتے کی جانب بڑھ سکتا ہے۔
بریگزیٹ ڈیل پر وزیر اعظم تھریسامے کے خلاف 16 جنوری کو عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوئی تھی، تھریسامے بریگزٹ ڈیل پاس نہ کراسکی تھیں لیکن 306 ووٹوں کے مقابلے میں 325 ووٹوں سے اپنی حکومت بچانے میں کامیاب رہی تھیں،برطانیہ یورپی یونین سے 29 مارچ کو الگ ہو رہا ہے تاہم الگ ہونے کا کوئی معاہدہ ابھی تک طے نہیں پا سکا۔
بریگزیٹ ڈیل برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی بحران ثابت ہوا ،،جس کی وجہ سے وزیر اعظم تھریسا مے کے پانچ وزراء نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا،،،جبکہ تھریسامے کی حکومت کو بھی خطرات لاحق تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.