برطانوی وزیراعظم کو ایک بارپھر مشکل کا سامنا

برطانیہ میں حزب اختلاف کے رہنما جیرمی کوربن نے وزیراعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی ،انہوں نے تھر یسامے پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر بریگزٹ ڈیڈ لائن تک وقت ضائع کررہی ہیں۔ لیبر پارٹی کے رہنما جیری کوربن کا کہنا تھا کہ تھریسامے برطانیہ کو دوراہےکی طرف لے جارہی ہیں،ان کے کئے گئے کمزور معاہدے کےساتھ برطانیہ سے نکلا جائے یا پھر برطانیہ کا یورپی یونین سے اخراج بغیر کسی معاہدے کےہو

کوربن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے جنوری میں بریگزٹ ڈیل پر رائے شماری کو مسترد کرتے ہیں،تھریسامے نے ملک کو بدترین بحران سے دوچار کر دیا جس کے باعث ان پر اعتماد نہیں لہٰذا ایوان زیریں حتمی فیصلہ کرے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.