برطانیہ میں چوہے بلی کا کھیل ختم،بریگزٹ ڈیل منظور

0
برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم بورس جانسن کی بریگزٹ ڈیل منظورکر لی جس کے بعد برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کی راہ ہموار ہو گئی۔ بریگزٹ ڈیل کی حمایت میں 330 ارکان نے ووٹ دئیے جبکہ 231 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دئیے، جس کے بعد سپیکر نے ڈیل کی منظوری کا اعلان کیا۔ قانون بننے کیلئے یہ ڈیل اب ہاؤس آف لارڈز میں جائے گی۔ ہاؤس آف لارڈز کی منظوری کے بعد برطانیہ 31 جنوری کو یورپی یونین سے نکل جائے گا۔برطانیہ میں گزشتہ5 سال کے دوران یہ تیسری مرتبہ عام انتخابات ہوئے تھے۔ بریگزٹ ڈیل میں ناکامی پراس سے قبل وزیراعظم تھریسامے مستعفی ہوگئی تھیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انتخابات میں کامیابی کے بعد کہا تھا کہ عوام نے یہ مینڈیٹ یورپی یونین سے نکلنے کیلئے دیا ہے، برطانیہ آئندہ ماہ یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا اس سے نکل جانے کے حوالے سے 23 جون 2017 کو ریفرنڈم ہوا تھا جس میں بریگزٹ کے حق میں 52 فیصد جبکہ مخالفت میں 48 فیصد ووٹ دئیے گئے تھے جس کے بعد اس وقت کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا کیونکہ وہ بریگزٹ کے مخالف تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: