برازیل کی جیل میں مخالف گروہوں میں تصادم

قیدیوں کی تعداد کے حوالے سے دنیا کےسب سے بڑے مل برازیل میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش،،،قیدیوں کے ایک گروپ نے جیل کے ایک حصے میں مخالف گروپ کے قیدیوں پر حملہ کردیا،،، یہ تصادم 5 گھنٹے تک جاری رہا۔قیدیوں کے تصادم کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 16 کی گردنیں کاٹی گئیں،،،جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں نے جیل کے کچھ حصے کو آگ بھی لگائی جس کے باعث کئی قیدی دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔حکام کے مطابق قیدیوں نے لڑائی کے دوران 2 جیل افسران کو یرغمال بھی بنایا تاہم بعد میں انہیں رہا کردیا ،،،جبکہ برازیلی حکام جیل میں ہنگامہ آرائی کرنے والے گروپوں کے نام منظر عام پر نہیں لائے۔برازیل کی جیلوں میں قیدیوں کی آپس میں لڑائی غیر معمولی بات نہیں ہے اور وہاں اکثر ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کا ہونا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.