پاکستانی باکسرمحمد وسیم ایک بار پھررنگ میں واپسی کیلئے تیار

پاکستانی باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں گلاسگو میں اپنے ٹرینر ڈیوڈ وان کی نگرانی میں فائٹ کی بھرپور انداز میں تیاریاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ 13 ستمبر کو دبئی میں تھائی لینڈ کے باکسر وتاوس باساپیئن سے مقابلہ کریں گے۔باکسرمحمد وسیم کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کی بہت اہم فائٹ ہے جس کے بعد وہ ٹاپ 5 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور اس صورت میں وہ ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل کیلئے ایک بار پھر فائٹ کرسکیں گے۔ پاکستانی باکسر نےعوام سے دعاؤں کی اپیل کی،،، ان کا کہنا تھا کہ دوبئی میں موجود پاکستانی انہیں سپورٹ کرنے کیلئے 13 ستمبر کو فائٹ دیکھنے ضرور آئیں۔کوئٹہ سےتعلق رکھنے والے محمد وسیم نے پروفیشنل کیرئیر میں 9 فائٹ لڑیں جن میں سے 8 میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.