بڑے دل کے بڑےکھلاڑی کا بڑا اعلان

0

 

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں کرونا کی صورتحال سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے کمر کس لی اور انہوں نے پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب افراد کی مالی امداد کے لیے چار کروڑ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔عالمی باکسر نے کہا ہے کہ عامر خان فاؤنڈیشن کے توسط سے پاکستان میں غریب اور نادار افراد کی امداد کے لیے راشن اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا، عامر خان نے اسلام آباد میں واقع اپنی باکسنگ اکیڈمی کو بھی قرنطینہ سینٹر بنانے کی پیشکش کردی ، باکسنگ اکیڈمی کے ہال میں ایک ہزار بستر لگانے کی جگہ موجود ہے جسےحسب ضرورت استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس سے قبل باکسر عامر خان برطانیہ کے شہر بولٹن میں اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر محیط چار منزلہ عمارت کو بھی قرنطینہ سینٹر بنانے کی پیشکش کر چکے ہیں

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: