بریگزٹ ڈیل نےبرطانوی وزیراعظم کوچکراکررکھ دیا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بریگزٹ ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے یورپی یونین کو ایک ساتھ ہی تین متضاد خطوط ارسال کیے ہیں جن میں سے ایک ڈیل کی حمایت، دوسرا مخالفت اور تیسرا غیر دستخط شدہ ہے۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن تاحال بریگزٹ ڈیل سے کامیابی کےساتھ نبرد آزما نہیں ہوسکے ہیں،اپوزیشن ارکان کی مخالفت اپنی جگہ خود وزیراعظم کی کابینہ کے ارکان بھی بورس جانسن کے ہاتھ مضبوط کرتےنظر نہیں آرہے۔بورس جانسن برطابوی پارلیمنٹ سے بریگزٹ ڈیل منظور کرانے میں ناکام ہیں تاہم انہوں نے یورپی یونین کو ایک ساتھ 3 خطوط ارسال کیے ہیں جن میں سے ایک غیر دستخط شدہ اور بریگزٹ ڈیڈ لائن میں توسیع سے متعلق ہے۔بورس جانس کی جانب سے لکھا گیا دوسراخط قانوناً توسیع کی درخواست کرنے اور تیسرا اس کی مخالفت میں ہے،اس طرح گیند اب مکمل طورپر یورپی یونین کی کورٹ میں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.