کرونا نے10 روز بعد برطانوی وزیراعظم کا پیچھا نہ چھوڑا

0

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو کرونا وائرس کی علامات برقرار رہنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈاوٴننگ سٹریٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم جنہیں 10روز قبل کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا انہیں اب ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔بورس جانسن کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کو کرونا وائرس کی علامات مسلسل سامنے آنے پر ڈاکٹر کی ہدایت پر احتیاطی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہےجبکہ وزیراعظم نے اس موقع پر عوام سے آپسی فاصلہ بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔دس روز قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر کرس وائٹی نے ٹیسٹ کی تجویز دی جس کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا گیا۔برطانوی وزیراعظم کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد وہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہی آئسولیشن میں چلے گئے۔ بعد ازاں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی منگیتر بھی مبینہ طور پر کرونا وائرس کا شکار بن گئیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: