صومالیہ کے فوجی بیس میں دھماکہ۔۔

0
صومالی فوجی حکام کے مطابق دھماکا دارالحکومت موغادیشو کے فوجی بیس میں کیا گیا،دھماکا فوجی بیس پر حملہ تھا۔ اس دھماکے میں صومالیہ کے نیشنل سٹیڈیم کو نشانہ بنایا گیا جہاں صومالی نیشنل آرمی کے فوجی موجود تھے۔صومالی نیشنل آرمی کے لیفٹیننٹ محمد عبدالرحمٰن نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ 27ویں بریگیڈ کیمپ کے قریب بڑا دھماکا ہوا،دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی نے داخلی دروازے سے آ کر ٹکرائی جس کے نیتجے میں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ گاڑی فوجی چوکی کے پاس سے گزر رہی تھی کہ ایک دم سے بڑا دھماکا ہوا جس کے بعد ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے۔الشباب کے ترجمان عبد اسیس ابو مصعب نے کہا کہ ہم نے موغادیشو میں اہم فوجی اڈے پر حملہ کر کے کامیاب آپریشن کیا،دشمنوں کو بھاری نقصان پہنچا،کئی ہلاک اور زخمی ہوئے اور گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔صومالیہ 30سال سے مستقل تنازع کا شکار ہے جہاں موغادیشو میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت 2008 سے شدت پسند تنظیم الشباب سے نبرد آزما ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: